جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو شکست سے دوچار کیا،پاکستان نےنیپال کا94رنز کاہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا،کامران اختر نے 21 گیندوں پر 63 رنز بنائے،انکی کی اننگزمیں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھے۔

دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرادیا،بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے،محمد سلمان نے 97 ، عارف حسین نے 81رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 238 رنز بنا سکی،محمد سلمان مین آف دی میچ قرار پائے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق بھارتی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیا

مزید خبریں