جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
سیز فائر کے بعد اسرائیلی افواج کی لبنان پر شدید بمباری، 78 شہری شہید

بیروت(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی افواج کی سیز فائر معاہدے کے باوجود لبنان پر شدید بمباری، جس میں مزید  78 شہری شہید  ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے درمیانی فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں کے اسٹور پر فضائی حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی فوج نے اسرائیلی افواج پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے، سیز فائر معاہدہ بدھ 27 نومبر کو نافذ ہوا۔

اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے جس میں 70 سے زائد لبنانی شہری شہید اور 266 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی افواج نے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جمعرات کو ہونے والے حملوں میں کم از کم 42 افراد شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں: بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی اور لبنانی شہید ، حزب اللہ نے اسرائیلی ٹینک اڑا دیا

اسرائیلی فوج نے نصیرات میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں 8 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ نصیرات میں ہی دوسرے حملے میں ایک فلسطینی شہید اورنجی ٹی وی کا کیمرا مین زخمی ہوا۔

مزید خبریں