راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوژیا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی ، علاقائی استحکام کیلئے اقدامات اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: جنرل عاصم منیر سے چینی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے باہمی اعتماد بڑھانے اور تعاون پر زور دیا، جبکہ ژانگ یوژیا نے پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تعریف کی اور دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔