پیر,  25 نومبر 2024ء
جرمنی کے لیے ’نائیکوپ‘ کی کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) یورپی ملک جرمنی جانے والے افراد یا وہاں کے رہائشی پاکستانی شہریوں کو اب نائیکوپ کے لیے نئی فیس ادا کرنا ہوگی۔

نائیکوپ کے لیے نادرا کی فیس کی دو مختلف کیٹیگریز میں بنائی گئی ہیں، دنیا کے مختلف ممالک کو دو زونز A اور B میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں زونز کے لیے صارفین کو مختلف فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

جرمنی کو حکام کی جانب سے زون A میں رکھا گیا ہے، جرمنی کے لیے نادرا نیکوپ فیس پاکستانی روپے میں درج ذیل ہے، نئے نائیکوپ کی عام فیس 11,340 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جرمنی کے نائیکوپ کی ارجنٹ فیس پاکستانی روپے میں 16,589 روپے ہوگی جبکہ ایگزیکٹیو فیس کی مد میں شہریوں کو 21,820 روپے ادا کرنا ہونگے۔

نائیکوپ کے لیے درخواست دہندہ پورے پاکستان میں نادرا رجسٹریشن سینٹر (این سی آر) پر جا کر یا پاک-شناخت کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سونیا حسین کی فلم “ببلی/بابر” کانز ورلڈ فیسٹیول کے لئے منتخب

درخواست دہندہ نائیکوپ کے لیے اگر آن لائن درخواست دے رہا ہے تو اسے فیس ڈالرز میں ادا کرنی ہوگی، جرمنی کے لیے نائیکوپ کی عام فیس 39 ڈالرز ہے جبکہ ارجنٹ فیس 57 ڈالرز ہے اور ایگزیکٹیو فیس 75 ڈالرز ہے۔

نائیکوپ حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرواتے وقت درخواست گزار کے لیے پاسپورٹ نمبر فراہم کرنا لازمی ہے، اپنی شناختی دستاویز رکھنے والے دہری شہریت کے حامل افراد بغیر کسی ویزا کے پاکستان کا سفر کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں