راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس کی موثر کارکردگی، منشیات سپلائر کو معزز عدالت سے 20 سال قید کی سزا، مجرم وقار کو 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، منشیات سپلائر کو معزز عدالت نے 20 سال قید کی سزا سنا دی، اور مجرم وقار کو 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ مجرم وقار سے 10 کلو گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے باعث معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات سپلائرز کی سزایابی منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے اہم ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی زیر صدارت تھانہ دھمیال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ ایس پی صدر نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔ انہوں نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا بھی جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے چالان بروقت مرتب کیے جائیں۔ مزید یہ کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی سے کارروائیاں کی جائیں۔
راولپنڈی پولیس کی موثر کارکردگی کے تحت، معزز عدالتوں نے 2 منشیات سپلائرز کو سزائیں سنائیں، جنہیں مجموعی طور پر 18 سال قید اور 1 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق، مجرم ہارون کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، جبکہ مجرم ثمر مجید کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ دونوں مجرمان کو چرس کی بڑی مقدار کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے اس کارروائی پر تفتیشی ٹیموں کی شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
چکری پولیس نے ٹریکٹر چوری کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ ٹریکٹر برآمد کیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثے چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
تھانہ بنی پولیس نے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کیا اور 11 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ بائیک لفٹنگ کے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، جن میں گھروں، کرایہ داروں کے کوائف اور شہریوں کی چیکنگ کی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے کہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔
واہ کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا اور 6 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس میں 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور چرس و شراب برآمد کی گئی۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ پیرودہائی پولیس نے ایک پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا، اور مندرہ پولیس نے بھی ایک پستول اور ایمونیشن برآمد کیا۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔