جمعه,  22 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی نے احتجاج والے دن انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کا توڑ نکال لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہےلیکن پی ٹی آئی نے اس کا حل بھی نکال لیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ایک کارکن شفقت ایاز نے ایک ایپلی کیشن ”Bridgefy“ کا ذکر کیا جو احتجاج کے دوران آپس میں رابطے کے لیے بغیر انٹرنیٹ کے بھی کام کرے گی۔

ایاز شفقت نے ”ایکس“ پر لکھا کہ یہ ایپلی کیشن ایپل اور پلے اسٹور دونوں پہ موجود ہے اسے ابھی ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے دوستوں کو بھی اطلاع کریں۔

مزید پڑھیں: انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا

سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی صورت میں دو ایپلیکیشنز ”BRIAR“ اور ”Bridgefy“ بتائی ہیں جن کے ذریعے ممبران آپس میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں