جمعه,  22 نومبر 2024ء
انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہونے سے متعلق اہم خبر

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)  24 نومبر کو انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہونے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، بائیس نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو احتجاج کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی طور پر معطل ہونے کا امکان ہے۔3

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد،پنجاب کے مختلف اضلاع اور خیبرپختونخوا کے بھی کچھ اضلاع میں انٹرنیٹ،موبائل سروس معطل ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کی 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیوکردی جائے گی ، فائر وال ایکٹیوہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو ،سوشل میڈیا ایپس متاثر ہوں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صورتحال دیکھ کرمخصوص مقامات پر انٹرنیٹ ،موبائل سروس معطل کی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج سے قبل ’بدامنی‘ کی اطلاعات پر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

یہ فیصلہ ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ راولپنڈی میں ‘بدامنی’، ‘انتہا پسندی’ اور ‘دہشت گردی’ کی رپورٹس کے پیش نظر عوامی اجتماعات، جلسوں اور چار سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں