اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بابر اعظم کی ٹی 20 اسکواڈ میں شمولیت سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش پر اسپورٹس روم میں پیش گوئی کی تھی کہ جب تک عاقب جاوید ہیڈ کوچ ہیں یہ بابر اعظم کا آخری ٹی 20 میچ ہوسکتا ہے۔
ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے پاس پریمیم بیٹر ہے جس کی اوسط تین میچوں میں صرف 14 رنز ہے، کونسا بلے باز آٹھویں اوور سے پہلے آؤٹ ہوجاتا ہے۔
عاقب نے کہا کہ بابر اور رضوان جیسے سینئر کھلاڑیوں کی قدر ہے، دونوں نے پاکستان کے لیے برسوں پرفارم کیا ہر شخص کی اپنی رائے ہوتی ہے لیکن ہماری توجہ کسی فرد کو نشانہ بنانا نہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہاکہ جب آپ کوچ یا سلیکٹر بنتے ہیں تو یہ انفرادی کے بارے میں نہیں ہوتا آپ کا مقصد پاکستان کرکٹ کو بہتر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جو بھی کوششیں کیں وہ کسی ایک فرد کے حق میں نہیں تھیں بلکہ پوری پاکستان کرکٹ کے حق میں تھیں، اگر آپ انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتتے ہیں تو یہ پاکستان کرکٹ نے جیتی تھی۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ؛ شاہین شاہ آفریدی بولرز میں پہلے نمبر پر آگئے
عاقب جاوید نے کہا کہ ہماری توجہ صرف اور صرف پاکستان کرکٹ کے امیج اور نتائج کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔