بدھ,  20 نومبر 2024ء
سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع ہو گئی ہے جو 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی، ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ریگولر اسکیم میں پہلی بار حج درخواست دینے والے افراد کو قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائے گی۔

اسپانسر شپ اسکیم کے لیے 5 ہزار کا کوٹہ مختص ہے، سمندر پار پاکستانی اپنے یا اپنے رشتہ داروں کیلیے پہلے آیئے پہلے پائے کی بنیاد پر سپانسر شپ اسکیم کے ذریعے کسی نامز د بینک میں  4225 ڈالر بھجوائیں گے۔

حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے، دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی جبکہ یکم تا 10 فروری تک بقیہ حج واجبات ادا کرنا لازمی ہوں گے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے سرکاری ملازمین کی رہائی پر بڑا اعلان کر دیا

مزید خبریں