کوہاٹ(احمد خٹک) کوہاٹ اسلامک سنٹر جامعہ اسلامیہ کے ڈی اے کوہاٹ میں سابق ایم این اے شیخ الحدیث مولانا نعمت اللہ مرحوم کے فرزند پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمان کے زیر نگرانی،، عصری اور اسلامی علوم ساتھ ساتھ،، کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس میں طلباء کو اسلامی اور دنیاوی تعلیم کے افادیت اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے نیویارک امریکی اسلاک سنٹر کے آمیر مفتی مجاہد اسلام، واشنگٹن ڈی سی دی کامن گراؤنڈ انٹر فیتھ ہرمنی کے ڈائریکٹر اور پیس کمیٹی کے ممبر مفتی اے آر رحمان کے علاوہ مختلف جید علماء کرام اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ حامد اقبال نے شرکت کی، مہمان شرکاء اور علماء کرام نے طلباء کو دینی و دنیاوی تعلیم کو ساتھ ساتھ چلانے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے مفید مشورے دیے اور خطاب کیا، تقریب میں حسن قرات اور جامعہ کے سہ ماہی امتحان کے مقابلے میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے، بعدازاں صدقہ کا بھی اہتمام کیا گیا
مزید پڑھیں: انورکمال برکی کے ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ آمد کو سپورٹس حلقوں نے خوش آئند قرار دیا