هفته,  16 نومبر 2024ء
راولپنڈی: پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس اور لائسنس چیکنگ کے دوران بڑی کارروائی

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) – سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور ڈرائیور لائسنس چیکنگ کا عمل جاری ہے، جس کے دوران 81 روز کے اندر 1753 غیر فٹ گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے 10985 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جس پر 01 کروڑ 18 لاکھ 74 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اس دوران بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 889 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، جبکہ 28 ڈرائیوروں کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف 52 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے اس حوالے سے کہا کہ “غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، تاکہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جا سکے۔”

اس کارروائی کا مقصد پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس اور ڈرائیوروں کی اہلیت کو یقینی بنانا ہے، تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں