لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کے 37 اضلاع میں کلینک آن وہیلز اور فیلڈ اسپتال فعال ہیں، جہاں148دنوں میں ساڑھے53لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔
پنجاب کے دوردراز علاقوں میں 7لاکھ سے زائد افراد نے فیلڈ اسپتال سے علاج کرایا،دیہی علاقوں کے ایک لاکھ سے زائد افراد کو مفت لیب ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔
دیہات کے 46ہزار سے زائد افراد کو مفت ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کی سہولت دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے سارے وسائل عوام پر ہی خرچ کریں گے۔
اچھا علاج، ادویات اور ٹیسٹ دیہات میں رہنے والوں کا حق ہے،فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیل کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔
ہر شہری کو دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کرنے کا عہد نبھائیں گے،کلینک آن وہیل اور فیلڈ اسپتال پراجیکٹس کی خود نگرانی کررہی ہوں۔
مزید پڑھیں: عمران خان توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے سے بری