لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے تمام اضلاع میں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکول 17 نومبر تک بند رہیں گے۔
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظرپنجاب کے تمام اضلاع میں اسکولز بند کررہے ہیں،فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی نقصان کااحساس ہے مگرتعلیمی ادارے بندکرنے کا اقدام مجبوراً اُٹھا رہے ہیں، بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: پنجاب محکمہ خوراک کی غفلت کے باعث اربوں روپے کی گندم ضائع ہونے کا خدشہ
انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں اورعوام کی سیفٹی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عوام تعاون کریں، تمام سرکاری اور نجی اسکولز 17 نومبرتک بند رکھے جائیں گے۔