پیر,  23 دسمبر 2024ء
علامہ اقبال اور قادیانیت کے رد پر کتاب کی رونمائی کل ہوگی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) معروف اسکالر اور محقق ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری کی کتاب “اکرم منتفر قبل نوق: علامہ اقبال اور رد قادیانیت” کی رونمائی کل 13 نومبر 2024 کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب میں ہوگی۔ اس تقریب میں معروف شخصیات اور محققین شرکت کریں گے، جن میں عالمی امن مشن امریکہ کے چیئرمین محمد اسلم الوری، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر ڈاکٹر امجد حسین شاہ، اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ تاریخ کے چیئرمین ڈاکٹر گل احمد شامل ہیں۔

کتاب میں علامہ اقبال کی فکر اور قادیانیت کے بارے میں ان کے خیالات کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کا کہنا ہے کہ یہ کتاب علامہ اقبال کی تعلیمات کو جدید تناظر میں اجاگر کرتی ہے اور قادیانی تحریک کی حقیقت کو واضح کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

رونمائی کی تقریب میں کتاب کے اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی، اور کتاب کی اشاعت کے بعد اس کے پیغام کو عوام تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ساجد تارڑ کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ: میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت

مزید خبریں