جمعرات,  14 نومبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن قبضہ، ڈکیتی، چوری اور منشیات جیسے جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، سرکاری سکول کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں رضوان، عبدالقیوم، ایاز، صدر الزمان، فیصل، خلیق اور بدر شامل ہیں۔ پولیس کی بروقت کارروائی پر اساتذہ اور طلباء و طالبات نے راولپنڈی پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اساتذہ اور طلباء نے سی پی او آفس جا کر سی پی او سید خالد ہمدانی کا شکریہ ادا کیا اور پھول پیش کیے۔ اساتذہ اور طلباء کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کی بروقت کارروائی سے ان کی درسگاہ قبضے سے بچ گئی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی او سٹی اور تھانہ سٹی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کی تعلیم میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

بنی پولیس کی کارروائی، ڈکیتی، سنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار، شہریوں سے چھینے اور چرائے گئے 6 موٹر سائیکل برآمد۔ گرفتار ملزمان میں سلیمان، عبدالقادر اور عمر شامل ہیں۔ ملزمان سے 10 ہزار 500 روپے نقد اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مورگاہ پولیس نے سٹریٹ کرائم اور بائیک لفٹنگ میں ملوث ماما گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد حق، اسد اور باشی خان شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم 43 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ سٹریٹ کرائم اور بائیک لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ریس کورس پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان سے تفتیش میں مزید پیشرفت کی اور مزید مسروقہ رقم 30 ہزار روپے برآمد کر لی۔ ملزمان عبد الواحد اور زین سے قبل ازیں 1 لاکھ 69 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 3 منشیات سپلائرز سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کی۔ واہ کینٹ پولیس نے خورشید سے 2 کلو 500 گرام چرس اور شہزاد سے 520 گرام چرس برآمد کی۔ بنی پولیس نے رمیز سے 1 کلو 250 گرام چرس برآمد کی۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

روات پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان عبداللہ اور سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری مجرمان رواں سال سے روات پولیس کو مطلوب تھے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری، 5 ملزمان گرفتار، 35 لیٹر شراب برآمد کی۔ گنجمنڈی پولیس نے ملزم نعمان اکبر سے 10 لیٹر شراب، محمد حسن سے 8 لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے بلال پرویز سے 5 لیٹر شراب اور ائیرپورٹ پولیس نے صابر صدیقی سے 7 لیٹر شراب برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

پوٹھوہار ڈویژن کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان گرفتار۔ ائیرپورٹ پولیس نے عمران اور صدر واہ پولیس نے تنویر کو گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا۔ مختلف پولیس تھانوں نے ملزمان سے 30 بور کے پستول، رائفل اور ایمونیشن برآمد کیے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں