اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان انقلابی پارٹی کے چیئرمین مشتاق احمد سلطان نےمطالبہ کیا ہے کہ تمام اداروں سے ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کر کے ملازموں کو مستقل کیا جائےاورتمام مزدوروں کو حکومت کی اعلان کردہ کم از کم تنخواہ کے مطابق معاوضہ دیا جائے،تمام ملازمین کی روکی گئی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں ورنہ پاکستان انقلابی پارٹی ملک بھر کے محنت کشوں سے مل کر احتجاج کرے گی، پاکستان انقلابی پارٹی کے چیئرمین مشتاق احمد سلطان نےان خیالات کا اظہارنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،مشتاق احمد سلطان نے مزیدکہا کہ ہمارے احتجاج سے قبل ہی سینٹری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ کر لیا گیاہے اس لیے ہم نے احتجاج کا پروگرام موخر کر دیا ہے، اب ہمارا مطالبہ ہے کے سینٹری کے شعبہ سمیت تمام اداروں سے ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ ٹھیکیدار ملازمین کو اپنے من مرضی کی تنخواہیں ادا کرتا ہے، جبکہ کچھ افراد ان غریب سینٹری ورکرز سے جبری طور پر بھتہ وصول کرتے ہیں جو کہ ان ملازمین کیساتھ انتہائی ظلم ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے لہذاٰ ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کر کے تمام ملازمین کی روکی گئی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں اور انہیں ماہانہ چار چھٹیاں بھی دی جائیں، ملازمین کو مستقل کیا جائے، تمام مزدوروں کو حکومت کی اعلان کردہ کم از کم تنخواہ کے مطابق معاوضہ دیا جائےبصورت دیگر پورے ملک میں احتجاج کرینگے۔
مزید پڑھیں: اہل قیادت کا انتخاب ادارے و ملازمین کا مستقبل محفوظ بنائے گا۔ چوہدری محمد یٰسین











