پیر,  13 جنوری 2025ء
پنجاب کے کس ضلع میں شرح پیدائش سب سے زیادہ ہے؟ جانیے

لاہور (روشن پاکستان نیوز) بچوں کی شرح پیدائش میں پنجاب بھرمیں ننکانہ صاحب پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بہاولنگرمیں شرح آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سےضلع کی آبادی میں خطرناک اضافہ ہونے لگا ہے، ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب 3.19 کی شرح پیدائش کے ساتھ پہلے ،ضلع بہاولنگر 3.00 کی شرح پیدائش کے ساتھ دوسرے جبکہ بہاولپور1.9 کی شرح پیدائش کے ساتھ جھنگ آخری نمبر پر ہے ۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2017 میں ضلع بہاولنگر کی کل آبادی29 لاکھ 75 ہزار 656 تھی ،گزشتہ مردم شماری کے دوران آبادی بڑھ کر 35 لاکھ 50 ہزار 342 ہو گئی ہے ،بہاولنگر میں گھرانے کی اوسط تعداد 6.36 افراد پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں: نائیجیریا ، بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ، 26 بچے ہلاک ، درجنوں زخمی

مزید خبریں