هفته,  09 نومبر 2024ء
مرغے کی شکل کے بنائے گئے ایک ہوٹل نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی

آپ نے ہوٹلوں میں مرغ تو دیکھے ہوں گے اور کھائے بھی ہوں گے لیکن شاید آپ نے کسی ’مرغ‘ میں ہوٹل اب تک نہیں دیکھا ہو، یہ فلپائن میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فلپائن کے ریزورٹ میں دنیا کی سب سے بڑی چکن نما عمارت ہے، اس مرغے کی شکل کے بنائے گئے ایک ہوٹل نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی، نیگروس آکسیڈینٹل میں واقع کیمپیوستوہان ہائی لینڈ ریزورٹ تقریباً 115 فٹ بلند ہے اور اس میں 15 ایئر کنڈیشنڈ کمرے ہیں۔

ہوٹل کے مالک ریکارڈو کینو گوپو ٹین نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ ریزورٹ کی یہ عمارت سب کی توجہ کا مرکز بنے، اس لیے میں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میں نے کچھ ایسا بنانے کی ٹھان لی تھی جو عوام کی پذیرائی حاصل کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ مرغ کی شکل کی تعمیر عمارت مقامی ثقافت کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا نیگروس اوکسیڈینٹل شہر میں اصیل مرغوں کے کاروبار سے ملک کے لاکھوں افراد وابستہ ہیں اور اگر آپ مرغ کو دیکھیں تو وہ پرسکون، کمانڈنگ اور مضبوط نظر آتا ہے جو ہمارے لوگوں کے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

خیال رہے مرغ ہوٹل جو 114 فٹ، 7 انچ لمبا ہے، اس کے مالک کو مرغ کی شکل میں سب سے بڑی عمارت بنانے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔

مزید خبریں