اتوار,  24 نومبر 2024ء
آرمی ایکٹ ترمیمی اور ججز کی تعداد بڑھانےکے بل کی سینیٹ سے بھی منظوری دیدی گئی

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی ججز کی تعداد بڑھانے اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی شق وار منظوری دے دی گئی۔

سینیٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کا بل پیش کیا جس کی شق وار منظوری دے دی گئی۔تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت تین سے بڑھا کر پانچ سال کردی جائے گی۔

سینیٹ میں پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953 میں ترمیم اور پاکستان نیوی ایکٹ 1961 میں ترمیم کا بل بھی منظور کیا گیا۔سینیٹ میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے کا بل بھی منظور کرلیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 12 کرنے کا بل بھی منظور کیا گیا۔

اپوزیشن کی جانب سے بل کے خلاف نعرے بازی کی گئی، بل کی منظوری کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

مزید خبریں