واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) واشنگٹن امریکہ میں روشنی بچانے کی مہم ختم ہو گئی ہے اور اب امریکیوں نے اپنی اپنی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر لیں ،اب سردیوں کے یہ اوقات نو مارچ 2025 کو تبدیل ہوں گے۔
بہت سے امریکیوں کو وقت کی اس تبدیلی کے سبب سونے اور دیگر کام کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ ان کے لیے دن کا وقت کم اور رات زیادہ ہو جاتی ہے۔
امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت صحت سے متعلق بعض اداروں کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ گھڑیوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کے بجائے اسے ویسا ہی رکھیں کیوں کہ اسٹینڈرڈ ٹائم ہی انسان کی قدرتی سائیکل اورسورج کے ساتھ بہتر رہتا ہے۔
امریکہ کی دو ریاستیں ایریزونا اور ہوائی نے وقت تبدیل نہیں کیا،اوقات کی یہ تبدیلی سونے کے شیڈول کو متاثر کر سکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ بہت سے شہری اس تبدیلی سے قبل ہی خود کو تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
وقت تبدیل کرنے کا سب سے پہلے یہ خیال ایک موجد بینجمن فرینکلن کو 1784 میں آیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ گرمیوں میں ایک گھنٹہ پہلے اٹھنے سے آپ روشنی کا زیادہ دیر تک استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جوہری پھیلاؤ کے خطرات کیلئے مؤثر پالیسی کو لاگو کرنے میں پرعزم ہیں، امریکہ
بعد ازاں اس خیال کو پذیرائی ملی اور دنیا کے بہت سے ممالک نے اس تجویز کو مناسب سمجھ کر اپنے اپنے ملکوں میں رائج کیا۔