اتوار,  05 جنوری 2025ء
حکومت کے آخری دن آ گئے ، سب بھاگ رہے ہیں ، شیخ رشید

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے آخری دن آ گئے ہیں، سب بھاگ رہے ہیں ، اتنا ظلم نہ کریں کہ قوم بغاوت پر اتر آئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی سے متعلق مقدمات میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اب کسی کو فریکچر ہوگیا تو کسی کو کچھ اور۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو۔ حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں۔

انہوں نے کہا کہ 14، 14 کیسز ہیں، کیس بھی تھوک کے بھاؤ ہیں، بہت ظلم کیا جا رہا ہے۔ میں نے 40 دن کا چلہ کاٹا، صحت اب تک ٹھیک نہیں ، شکر ہے انتظار پنجوتھا واپس آ گئے، ان کی بھی کیا اسٹوری بنائی گئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان رہائی کے بعد باہر نہیں جائینگے ، پاکستان میں ہی رہیں گے ، بیرسٹر سیف

مزید خبریں