منگل,  05 نومبر 2024ء
مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں اسکولوں پر پابندی ، قابض فوج مسلمان طلبہ کو ہراساں کرنے لگی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی بھاری تعداد میں موجودگی کی وجہ سے طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی طلباء کے لیے تعلیم کا حصول آسان بنانے کی بجائے انہیں ہراساں کرتے اوران کی تذلیل کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقے میں فلاح عام ٹرسٹ کے زیر انتظام سینکڑوں اسکولوں پر پابندی ہے۔ اسکولوں میں مسلمان طلباء کو ہندو بجن گانے اور سوریہ نمسکار کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مودی حکومت کی تعلیمی پالیسی آر ایس ایس کے نظریے کی عکاس ہے۔ ضلع اسلام آباد میں ایک شہری جاوید بٹ پر منشیات فروشی کا جھوٹا الزام لگا کر ان کا مکان قرق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: طالب علم کے اغوا کا واقعہ ، طلبہ کی جانب سے سکول کے ہیڈ ماسٹر کے خلاف شدیداحتجاج

کے ایم ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایجنسیاں اور پولیس منشیات فروشی کے الزامات کی آڑ میں حریت پسندوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

مزید خبریں