منگل,  05 نومبر 2024ء
راولپنڈی پولیس لائنز میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد، شہریوں کی صحت کی حفاظت کے لیے اقدامات

راولپنڈی – سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ صحت کا تعاون بھی شامل تھا۔

ورکشاپ میں ڈاکٹر محمد ابوبکر، ڈاکٹر سید راشد علی، ڈاکٹر افراء خان اور ڈی ایس ایڈمن شاہدہ یاسمین سمیت پولیس افسران اور دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر، ڈاکٹروں نے پولیس افسران کو ڈینگی سے بچاؤ، علامات، روک تھام اور علاج معالجہ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

ڈینگی بخار کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ شرکاء کو تاکید کی گئی کہ وہ اپنے گھروں اور کام کی جگہوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، اور بخار کی صورت میں مستند ڈاکٹرز سے رجوع کریں۔

ورکشاپ میں یہ بھی بتایا گیا کہ خصوصی ٹیمیں محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ڈینگی کی روک تھام اور آگاہی کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز سمیت تھانوں اور دفاتر میں ڈینگی کے خلاف تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں میں آگاہی پیدا کی جا سکے اور اس جان لیوا بیماری سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

مزید خبریں