منگل,  05 نومبر 2024ء
بچت اسکیموں سے منافع حاصل کرنے والوں کے لیے اہم خبر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے کئی دہائیوں قبل ڈیفنس سیونگ سرٹیفکٹس (ڈی ایس سی) اسکیم متعارف کروائی تھی جس کا مقصد طویل مدتی سرمایہ کاروں کو ان کی مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔

قومی بچت بینک یا نیشنل سیونگز دس سال تک کا میچورٹی پلان پیش کرتا ہے تاکہ سرمایہ کار اپنی بچت پر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرسکیں۔

ڈی ایس سی میں کون سرمایہ کاری کر سکتا ہے؟

پاکستانی شہری اور بیرون ملک مقیم پاکستانی دونوں ہی ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

ان سرٹیفکیٹس کی میچورٹی مدت 10 سال ہے اور یہ 500 روپے، 1,000 روپے، 5,000 روپے، 10,000 روپے، 50,000 روپے، 100,000 روپے، 500,000 روپے اور 1,000،000 روپے کی مالیت میں آتے ہیں۔

نومبر 2024 میں ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کا منافع

نومبر 2024 سے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح 12.51 فیصد مقرر کی گئی ہے اس سے قبل یہ شرح 13.57 فیصد تھی۔ ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 10 سال کی میچورٹی تک ہر سال مکمل ہونے پر منافع درج ذیل ہے۔

ٹیکس اور زکوٰۃ کی کٹوتی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق منافع پر ٹیکس اور زکوٰۃ کٹوتی کی جاتی ہے جبکہ فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس 15 فیصد جبکہ نان فیلڈرز کے لیے 30 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مشورہ

مزید خبریں