اتوار,  24 نومبر 2024ء
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کا NCHD پروگرام میں شرکت، تعلیمی نظام کی بہتری پر زور

 

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ (NCHD) کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر حبیب اللہ، NCHD کے کوآرڈینیٹر اور صدر این اے 46 خواتین ونگ میڈم نسرین اشرف، اعظم خان، نمبردار سلیم، ملک یونس اعوان، ملک عمران اور دیگر معززین، ٹیچرز اور ایجوکیشن افسران بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر NCHD حبیب اللہ نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور شرکاء کو پروگرام کے مقاصد اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ رکن قومی اسمبلی نے تقریب کے دوران ٹیچرز میں سکولوں کی سٹیشنری اور ٹوائز تقسیم کیے۔

انجم عقیل خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے NCHD پروگرام کو اوٹ آف اسکول بچوں کے لیے ایک بہترین پروجیکٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا، “تمام ٹیچرز جن کے ایک سکول میں تقریباً 25 سے 30 بچے ہیں، ان کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایجوکیشن کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ملک میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ انجم عقیل خان نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت اب تمام وسائل فراہم کر رہی ہے اور آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ڈلیور کریں۔

کوآرڈینیٹر ایجوکیشن صدر میڈم نسرین اشرف کی نگرانی میں NCHD کے تحت این اے 46 اسلام آباد میں تقریباً 170 سکول کام کر رہے ہیں، جن کی خدمات کو انجم عقیل خان نے قابل تعریف و قابل تحسین قرار دیا۔

مزید خبریں