جمعه,  22 نومبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی میٹنگ: سٹی اور سول لائنز سرکل کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں سٹی اور سول لائنز سرکل کے افسران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی راول، ایس پی سی آئی اے، ایس ڈی پی او سٹی و سول لائنز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات دیں کہ سنگین مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور سزا یابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے سابقہ ریکارڈ یافتگان کی کڑی نگرانی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، سی پی او نے منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے تفتیشی افسران کے لیے مالی امداد

ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے 15 تفتیشی افسران میں تفتیشی فنڈز کے چیک تقسیم کیے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس افسران کو 21 لاکھ روپے کے کراس چیک فراہم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تفتیشی فنڈز جاری کرنے کا مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر بنانا اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنانا ہے، تاکہ تفتیشی افسران کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے۔

مزید خبریں