جمعه,  01 نومبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی موثر کارروائی: ملزمان گرفتار، سزائیں سنا دی گئیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی کی معزز عدالت نے 02 شہریوں کو قتل اور دیگر کو زخمی کرنے والے مجرمان جاوید اور محمد عتیق کو 02/02 مرتبہ عمر قید اور 05/05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔ جاوید کو اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 05 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی، جبکہ محمد عتیق کو ضرر کے جرم میں 20 ہزار روپے ضمانت کی سزا سنائی گئی۔

مجرمان نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 02 شہریوں، لال خان اور احمد نواز، کو قتل کیا جبکہ 03 شہریوں کو زخمی کر دیا تھا۔ یہ واقعہ 2022 میں تھانہ چکری میں درج کیا گیا تھا۔ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف کی فتح ہے۔

رتہ امرال پولیس کی کارروائی: کاشی گینگ کے 06 ملزمان گرفتار

رتہ امرال پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کاشی گینگ کے 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ارباب، عمران، احمد، فرحت، ماجد اور امجد شامل ہیں۔ ملزمان سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور 66 ہزار روپے برآمد ہوئے، جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے ایس ایچ او رتہ امرال اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

راولپنڈی پولیس کی موثر کارروائی: منشیات سپلائی کرنے والے مجرم کو سزا

راولپنڈی کی معزز عدالت نے منشیات سپلائی کرنے والے مجرم عبد القیوم کو 14 سال قید اور 04 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم سے 05 کلو 986 گرام چرس برآمد ہونے پر 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

راولپنڈی پولیس کی موثر کارروائی: شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مجرم کو سزا

راولپنڈی کی معزز عدالت نے شہری رضوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مجرم شاہ نواز کو عمر قید اور 05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔ یہ واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ 2020 میں تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف کی فتح ہے۔

کہوٹہ پولیس کی کارروائی: کارسرکار میں مداخلت کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

کہوٹہ پولیس نے کارسرکار میں مداخلت اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مبشر کو گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ موٹرسائیکل کے کاغذات طلب کرنے پر پیش آیا تھا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں: 07 ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 07 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 05 کلو کے قریب چرس اور 23 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں: 11 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اسلحہ اور ایمونیشن کے ساتھ خنجر بھی برآمد ہوا۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

گوجرخان پولیس کی کارروائی: قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والے 02 ملزمان گرفتار

گوجر خان پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی، جس میں ملزمان اویس اور عبید نے انہیں پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈز جاری ہیں، اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں