اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نئے عیسوی سال (2025) کا آغاز قریب آنے کے ساتھ ہی دنیا بھر میں بہت سے مسلمانوں اس بات کو جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ فلکیاتی حساب کے مطابق آئندہ رمضان شروع ہونے کی تاریخ کیا ہوگی۔
کئی برسوں کے بعد سال 2025 کا رمضان نسبتاً ٹھنڈے موسم میں آئے گا جس کے لیے روزہ دار بہت پرجوش ہیں۔
فلکیاتی حساب کے مطابق غالب گمان ہے کہ یکم رمضان آئندہ برس یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ کو ہوگا اور رمضان کا مہینہ 29 یا 30 روزوں پر مشتمل ہوگا۔
عمومی طور پر پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں اسلامی ماہ عرب دنیا کے ایک روز بعد شروع ہوتا ہے تو ممکن ہے پاکستان میں رمضان کا آغاز 2 مارچ کو ہو۔
تاہم اس بات کا حتمی تعین اسلامی ممالک میں متعلقہ اداروں کی جانب سے فلکیاتی سروے رپورٹیں سامنے آنے کے بعد ہی ہوگا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی و چوری کی 22 وارداتیں رپورٹ، پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے
فلکیاتی حساب کے مطابق 29 شعبان 1446 بروز جمعہ مؤرخہ 28 فروری 2025 کو غروب آفتاب کے بعد رؤیت ہلال کا عمل انجام دیا جائے گا۔
زیادہ تر عرب اور اسلامی ممالک چاند کی شرعی رویت کے لیے سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے فلکیاتی رصد گاہوں کا استعمال کرتے ہیں۔
توقع ہے کہ کئی عرب ممالک مثلا سعودی عرب ، امارات ، قطر ، کویت اور مصر میں رمضان کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریبا 13 گھنٹے ہو گا۔