اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں نمٹائے گئے ،نئے اندراج شدہ اور زیرالتوا کیسز کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ کیسز نمٹائےجانے کی تفصیلات شامل ہیں جس کے مطابق سپریم کورٹ میں 29 اکتوبر کو 36 کیسز کا اندراج ہوا جبکہ 124 کیسز نمٹائے گئے۔
گزشتہ عدالتی ہفتے میں 582 کیسز کا اندراج ہوا جبکہ 700 کیسز نمٹائے گئے،29اکتوبر تک زیر التوا کیسز کی تعداد 59 ہزار 996 رہی،گزشتہ عدالتی ہفتے میں زیر التوا کیسز کی تعداد 60 ہزار 78 تھی۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ