بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
حلقہ این اے 46 اسلام آباد میں Out of School Children کے لیے سکول کھولے گئے

 

**اسلام آباد** (نمائندہ خصوصی) – ایم این اے انجم عقیل خان کی ہدایت پر، ملک اشرف صاحب کی مسز، صدر خواتین ونگ میڈم نسرین اشرف صاحبہ نے حلقہ این اے 46 اسلام آباد میں مختلف مقامات پر Out of School Children کے لیے سکول کھولے ہیں۔ اس موقع پر مفت کتابیں اور اسٹیشنری کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

میڈم نسرین اشرف نے اس اقدام کے بارے میں کہا، “ایم این اے انجم عقیل خان کی قیادت میں ہم بچوں کی تعلیم و تدریس کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔” انہوں نے مزید بتایا کہ “انشاء اللہ، اگلے پانچ سالوں میں ہمارا ہدف ہے کہ کوئی بھی بچہ تعلیم اور سکول سے محروم نہ رہے۔”

یہ اقدام تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور بچوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاکہ ہر بچے کو معیاری تعلیم حاصل ہو سکے۔

مزید خبریں