هفته,  19 اپریل 2025ء
کانسٹیبل نوید اختر کی برسی: پولیس افسران کی شہید کی قبر پر حاضری

 

راولپنڈی: کانسٹیبل نوید اختر کی برسی کے موقع پر پولیس افسران نے شہید کی قبر پر حاضری دی، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر افسران نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق، کانسٹیبل نوید اختر نے 28 اکتوبر 1998 کو ایک بہادری کی مثال قائم کی جب انہیں وائرلیس کے ذریعے اطلاع ملی کہ ملزمان فتح جنگ کے علاقے میں قتل کے بعد راولپنڈی کی طرف فرار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں وہ فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔

شہید کانسٹیبل کی قربانی اور بہادری کی داستان ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

مزید خبریں