هفته,  23 نومبر 2024ء
جلالپور بھٹیاں: آکسفورڈ سلیبس کی جعلی کتابیں برآمد، دو بک سنٹرز کے خلاف مقدمات درج

 

حافظ آباد (شوکت علی وٹو) جلالپور بھٹیاں میں دو بک سنٹرز سے آکسفرڈ سلیبس کی جعلی کتابیں برآمد کی گئی ہیں، جنہیں جعل سازی کے ذریعے پرنٹ کیا گیا تھا۔ عثمان بک سنٹر اور حبیب بک سنٹر سے درجنوں پائریسی پائریٹیڈ کتابیں ضبط کی گئی ہیں، اور دونوں کے مالکان کے خلاف تھانہ جلالپور بھٹیاں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق، آکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کی جعلی کتابیں عثمان بک ڈپو سے 155 اور حبیب بک ڈپو سے 65 عدد برآمد کی گئیں۔ ایف آئی آر 1047/24 اور 1046/24 کے تحت کارروائی کی گئی ہے، جبکہ حبیب بک ڈپو کے ملازم کے خلاف بھی مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

یہ پائریسی پائریٹیڈ سلیبس فروخت کرنا غیر قانونی عمل ہے، جو کہ کاپی رائٹ آرڈیننس 1962 کے تحت جرم شمار ہوتا ہے۔ دونوں بک سنٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کے مختلف شہروں میں دیگر کتب سنٹرز پر بھی جعلی اور پائریسی پائریٹیڈ کتابیں فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید خبریں