منگل,  07 جنوری 2025ء
26ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) 26ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کر دی گئی۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے آئین میں ترمیم کا بل پیش کیا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت شروع ہوا۔ سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کیے گئے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ جسے اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔ آئینی ترمیم ایوان میں پیش کر کے بحث کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سمجھتا ہوں کہ پارلیمان کی بالادستی اور آزادی پر ایک طرح سے کھلا عدم اعتماد بھی تھا اور حملے سے کم نہیں تھا۔ عجلت میں 19ویں ترمیم کی گئی۔ اور اس میں کمپوزیشن کو چینج کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اپنے ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ، 2 سینیٹرز حکومت کی کسٹڈی میں ہیں ، شیخ وقاص اکرم

مزید خبریں