منگل,  07 جنوری 2025ء
آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا بائیکاٹ ان کا حق ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا بائیکاٹ ان کا حق ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مجموعی طور پر کالے سانپ کے دانت توڑ کر زہر نکال دیا ہے۔ اب پی ٹی آئی کا متن پر بھی کوئی جھگڑا نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی مسودے پر پی ٹی آئی کو بھی اختلاف نہیں ہے۔ تاہم آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا بائیکاٹ ان کا حق ہے۔ اب بھی مفاہمت کا وقت ہے اور سب مل کر بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان اور شیخ رشید پر آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے لیے بھی اپوزیشن اور حکومت مل کر بیٹھتی رہی ہیں۔ آئین پوری قوم کے لیے ہوتا ہے اور آئینی ترمیم کے لیے ہم نے مل کر محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی کی اپنی پوزیشن ہوتی ہے اس کے لیے جبر نہیں کر سکتے۔ اس لیے اگر کوئی بائیکاٹ کر کے احتجاج کر رہا ہے تو وہ حق پر ہے۔ شخصیات کو کسی معاملے میں نہ لایا جائے وہ آج ہیں کل نہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ایوان میں ترامیم اتفاق رائے سے لائیں گے۔ جبکہ آئینی مسودے سے قابل اعتراض مواد کو نکال دیا گیا ہے تاہم موجودہ مسودے میں بھی 2 سے 3 جگہوں پر بات چیت کرنے کی گنجائش ہے۔ ہم نے پیکج پر اتفاق کیا ہے لیکن اس میں موجود جذئیات پر اختلاف ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں