جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
گیگا ڈاؤن ٹاؤن، اسلام آباد میں تین روزہ ” گیگا چیلنج کپ کاانعقاد

 

اسلام آباد — اسلام آباد میں 18,19,20 اکتوبر 2024 گیگا چیلنج کپ ” کا آغاز کر دیا گیا ۔ گیگا ڈاؤن ٹاؤن ایک مکمل فیملی کمیونٹی ہے جس میں نہ تو غیر شادی شدہ افراد کو رہنے کی اجازت ہے اور نہ ہی کسی نا پسند یدہ سرگرمی کی۔ اس کمیونٹی کی خاص بات یہاں کا پر فضا ماحول ہے جس میں جا بجا آپ کو رنگا رنگ پھول دکھائی دیں گے۔ یہاں کچن گارڈننگ اور عمودی باغبانی کو بھی خاص طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔

مزید برآں یہاں انفنٹی پول جیسی عہد حاضر کی جدید ترین سہولیات زندگی کے ساتھ ساتھ رہائشیوں کو مکمل سکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے ۔ الغرض جدید اور پر فضا کمیونی کا یہ خوبصورت ماڈل پاکستان کے دیگر رہائشی پراجیکٹس کے لیے بھی ایک مثال ہے۔ اگر آپ شہروں کی مصروف زندگی سے بیچ کر پر سکون مقام پر رہائش اختیار کرنا چاہتے ہیں تو کیگا ڈاؤن ٹاؤن آپ کے لیے ایک آئیڈیل رہائشی کمیونٹی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ یہاں ملک بھر سے آئی فیمیلیز رہائش پذیر ہیں اور 28 فیصد رہائشی تو صرف کراچی سے ہیں۔

گیگا ڈاون ٹاؤن کمیونٹی ایک ایسی کمیونٹی ہے جو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ترتیب دی گئی ہے۔ یہاں ایس کے اکیڈمی آف مارشل آرٹس اینڈ فٹنس سینٹر کے نام سے عالمی معیار کا جدید ترین کرائے اور فٹنس سینڈ بھی موجود ہے تا کہ ایک صحت مند طرز زندگی کو فروغ دیا جاسکے ۔ گیگا ڈاؤن ٹاؤن کمیونٹی کے تحت اکثر و بیشتر تفریحی کارنیول ، تہواروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں کمیونٹی کے افراد ہی شرکت کرتے ہیں۔ ان تقریبات اور فیسٹیولز میں خاص طور پر کاروبار کرنے والی خواتین کو تفریحی مواقع کے ساتھ مفت اسٹال بھی فراہم کیے جاتے ہیں تا کہ وہ با اختیار بنیں اور آگے بڑھیں۔ نیز اس سے قبل ایسی تقریبات کے ذریعے خواتین میں بریسٹ کینسر سیلف ڈیفنس اور انٹر پرینیورشپ جیسے موضوعات پر گراں قدر آ گہی بھی فراہم کی گئی ہے۔

گیگا چیلنج کپ 2024 کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں نے گیگا ڈائون ٹاؤن، ڈی ایچ اے فیز 2 میں ایک گروپ فوٹو کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کے ہمراہ معروف کوچ عبد الشکور کاکڑ اور ایس کے اکیڈیمی کے کوچ انتخاب عالم بھی موجود تھے۔

یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گا، جہاں وہ اپنی مہارتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف چیلنجز کا سامنا کریں گے۔ کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور تیاری کا عزم ظاہر کیا اور اس موقع کو اپنے کھیل کو نکھارنے کا ذریعہ قرار دیا۔

ایونٹ کی شروعات کی تیاریوں کے سلسلے میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش قابل دید تھا، اور امید کی جارہی ہے کہ یہ کپ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید خبریں