جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی احتجاج، ،توڑ پھوڑ میں ملوث 150 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کی مختلف کارروائیوں میں درجن سے زائد افراد گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی میں طلباء کی جانب سے احتجاج کا معاملہ،ویڈیو فوٹیجز اور تصاویر کے ذریعے طلباء کی شناخت کا عمل شروع،توڑ پھوڑ میں ملوث 150 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق معزز عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ یا کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی قابل برداشت نہیں،ساتھی طلباء، اساتذہ اور شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،  والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے دور رکھیں، کریمنل ریکارڈ طلباء کے مستقبل کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

راولپنڈی:لاہور غیر مصدقہ خبر کے حوالے سے طلباء کے احتجاج کا معاملہ ،راولپنڈی پولیس کی نفری شہر بھر میں مختلف مقامات پر تعینات ہے، راولپنڈی پولیس کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ یا قانون کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں، غیر قانونی افعال میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، تمام صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، احتجاج کے پیچھے کار فرما عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، طلباء اس قوم کا مستقبل ہیں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، والدین سے التماس ہے کہ اپنے بچوں کو غیر قانونی سرگرمی سے دور رکھیں، قانونی کارروائی کی صورت میں بچوں کا مستقبل تباہ ہو سکتا ہے۔

راولپنڈی،کلر سیداں پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،02 شراب سپلائرز گرفتار، 50 بوتل اور 20 لیٹر شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے02 شراب سپلائرز کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عبد الرئوف اور عمران فاضل شامل ہیں، ملزمان سے 50 بوتل اور 20 لیٹر شراب برآمدہوئی، ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

راولپنڈی،آراے بازار پولیس کا15کال پر فوری رسپانس، ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے 15کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی ، ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرا رواقعی سزادلوائی جائے گی، ہوائی فائرنگ کے زریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 03ملزمان گرفتار، چرس برآمد، مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شایان کو گرفتار کرلیا ،ملزم سے01کلو 260 گرام چرس برآمد ہوئی، جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے02ملزمان خاور شہزاد اور عرفان کو گرفتار کرلیا ،ملزم خاور شہزاد سے560 گرام چرس جبکہ ملزم عرفان سے540گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، منشیات  کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔

راولپنڈی،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 52 روز کے دوران 959  ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ 7951 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے،قانون کی خلاف ورزی پر 86 لاکھ 29 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 678 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں،پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 49 مقدمات بھی درج کیے گئے، سی پی او کا کہنا تھاکہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائر ز کے خلاف کاروائیاں، 04ملزمان گرفتار، 31لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم اقبال سے10لیٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم اسرار الحق سے07لیٹر شراب، ملزم وقاص شوکت سے09لیٹر شراب، ملزم سجاد سے05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 05ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم وقاص سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، صد رواہ پولیس نے ملزم سربلند خان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم شکیل سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم نوید احمد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، کلرسیداں پولیس نے ملزم نصیب اخترسے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں