اتوار,  01 دسمبر 2024ء
سوات میں ساڑھے 3 ہزار سال قدیم شہر کی باقیات دریافت

سوات(روشن پاکستان نیوز)  خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ساڑھے 3 ہزار سال قدیم شہر کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق سوات کے علاقے بریکوٹ میں قدیم بزیرہ سٹی کے مختلف ادوار کی باقیات دریافت ہوئیں۔ 40 فٹ زیر زمین کھدائی کے دوران مختلف تہذیبوں کے آثار ملے ہیں۔

دریافت ہونے والی اشیا میں بدھ مت، ہندو ازم، آتش پرست اور اسلامی دور کے آثار موجود تھے۔

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق چوتھی صدی عیسوی میں زلزلے کے بعد رہائشی شہر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ بزیرہ شہر میں دریافت باقیات ساڑھے 3 ہزار سال پرانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ڈی چوک پر احتجاج کا کیس، عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

سوات میں 1960 سے اٹالین آرکیالوجسٹ کے اشتراک سے سائٹ کی کھدائی کی جا رہی ہے اور آرکیالوجیل سائٹ کی 40 فٹ تک کھدائی ہو چکی ہے۔ دریافت ہونے والا شہر ایک کلومیٹر پر محیط ہے۔

بزیرہ شہر وہ پہلا شہر تھا جو الیکزینڈر دی گریڈ نے سوات داخلے پر فتح کیا تھا۔ بزیدہ سٹی میں پہاڑ اور خوبصورت قلعہ موجود تھا۔

مزید خبریں