جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
مسجد الحرام کے فرش کی گرمیوں میں ٹھنڈک کے راز سے انتظامیہ نے پردہ اٹھا دیا

ریاض(روشن پاکستان نیوز) حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مسجد الحرام کے فرش کی گرمیوں میں ٹھنڈک کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں جنرل اتھارٹی برائے امور حرمین شریفین کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کے فرش میں لگائے گئے سنگ مرمر کی تین خصوصیات ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ سنگ مرمر یونان کے جزیرہ تاسوس سے برآمد کیے گئے ہیں، اسی نسبت سے انہیں تاسوس ماربل کہا جاتا ہے۔ یہ روشنی اور حرارت کو منعکس کرنے کا کام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نےحج پر آنے والوں کو خبردار کر دیا

مسجد الحرام کے فرش میں لگائے گئے فرش کی موٹائی پانچ سینٹی میٹر تک پہنچ جاتی ہے،تاسوس سنگ مرمر کے فوائد کے بارے میں الحرمین افیئرز نے تین فوائد کی نشاندہی کی۔

یہ سنگ مرمر شدید گرمی جب درجہ حرارت پچاس درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے کے باوجود فرش کو سرد رکھتے ہیں،رات کے وقت اس کے چھوٹے چھوٹے سوراخوں کے ذریعے نمی کو جذب کرنے میں مدد ملتی ہے، اور دن کے وقت یہ نمی خارج کرتے ہیں۔

مزید خبریں