جمعه,  27 دسمبر 2024ء
فضل الرحمان مانیں گے تو آئینی ترمیم ہوگی ورنہ نہیں ہو گی، فواد چودھری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مانیں گے تو آئینی ترمیم ہو گی ورنہ نہیں ہو گی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 90 فیصد تجویز کردہ ترامیم تو پہلے ہی ختم ہوچکی ہیں۔ اور اب معاملہ آئینی عدالت پر ہے۔ سیاستدانوں نے آئینی ترمیم پر بات کرنی ہے تو یہ ترمیم نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی حمایت کے باوجود آئینی ترمیم منظور نہیں ہو گی۔ لیکن نمبرز پورے نہیں ہیں تو ظاہر ہے پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہی توڑا جائے گا۔ سمجھ نہیں آتی سب کچھ روند کر آئینی ترمیم کیوں کرنا چاہتے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی منظم نہیں ہے کیونکہ تنظیم نہیں لیکن وکلا منظم ہیں۔ اور وکلا بھی میدان میں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لائرز موومنٹ ہر صورت شروع ہو گی اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے اور اس لیے ان کے اہلخانہ کو خدشات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیل میں کیا کر رہے ہیں؟بیرسٹرگوہر نے بتا دیا

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی لگا دی تو لوگوں کے خدشات بڑھیں گے۔ ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر فیصل جیسے لوگ سیاستدان نہیں لیکن انہیں ملاقات کرا دینی چاہیے تھی۔

بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاست نہیں ہے بلکہ پیچھے سے آصف زرداری سیاست کر رہے ہیں۔ فیصلہ سازی نواز شریف اور آصف زرداری نے کرنی ہے، بلاول بھٹو یا مریم نواز نے نہیں۔

مزید خبریں