جمعه,  27 دسمبر 2024ء
جوہری پھیلاؤ کے خطرات کیلئے مؤثر پالیسی کو لاگو کرنے میں پرعزم ہیں، امریکہ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ جوہری پھیلاؤ کے خطرات کے لیے مؤثر پالیسی کو لاگو کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے بھارت پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں بھارت الزامات کو سنجیدہ لے اور کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو وہ ہی پیغام دیا جو ہم کچھ عرصہ قبل واضح کرچکے ہیں۔ جبکہ امریکی شہر کے قتل کی سازش کو ناقابل یقین حد تک سنجیدہ لیتے ہیں۔ دیکھنا چاپتے ہیں اس معاملہ کی مکمل تفتیش کی گئی ہے کہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے رول 17 کی پالیسیز مکمل ختم کرنے کا حکم دے دیا

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ ہر ملک کے خودمختار گروپ میں شریک ہونے کا احترام کرتا ہے۔ اور حوصلہ افزائی کریں گے کہ کثیر الجہتی فورم میں شرکت اور عالمی قانون کی پاسداری ہو۔

میتھیو ملر نے کہا کہ چاہتے ہیں اجلاس میں ملکوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے۔ بھارتی جوہری مواد کی اسمگلنگ سے متعلق پاکستان کی سلامتی کونسل میں درخواست سے آگاہ ہیں اور ہم جوہری پھیلاؤ کے خطرات کے لیے مؤثر پالیسی کو لاگو کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں