پیر,  24 نومبر 2025ء
آج کے مخالفین ماضی میں آئینی عدالت کی حمایت کر چکے، مخالفت ذاتی پسند و نا پسند پر ہے ، بلاول بھٹو

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے، آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشور کے ساتھ حصہ لیا ہے، جن میں وفاقی آئینی عدالتوں کا قیام شامل ہے، پی پی کے 2013 اور 2024 کے انتخابی منشور میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر موجود ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میری قیادت میں ہر انتخاب میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا گیا ہے جس میں سب کی مساوی نمائندگی ہو۔

مزید پڑھیں: حکومت 25 اکتوبر سے قبل آئینی ترمیم منظور کرا لے گی، بلاول بھٹو زرداری

مزید خبریں