اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات پر پابندی کب تک رہے گی؟ سینئر خاتون اینکر نسیم زہرانے بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے ہر قسم ملاقات پر باپندی عائد کردی گئی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی لیڈرشپ کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رابطہ کیا جس پر کورٹ نے 17اکتوبر کے بعد ملاقات کا کہا۔
پاکستان تحریک انصاف نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی تو 15اکتوبر بروز پیر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کریں گے۔
واضح رہے کہ 14 اکتوبر سے لیکر 16اکتوبر تک اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی گرفتاربہنوں کو اڈیالہ جیل کے بجائے کہیں اور منتقل کردیا گیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کو پوری قوت کے ساتھ روکیں گے۔