پیر,  24 نومبر 2025ء
مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جیل بھیج دیا گیا

اسلا م آباد(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک میں احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی،ب انی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے ایڈووکیٹ عثمان گل اور نیاز اللہ نیازی پیش ہوئے۔

جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا 7 دن میں کیا ریکوری کی ، ریمانڈ کیوں چاہیے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو پلاننگ ہوئی اس کے محرکات تک پہنچنا ہے ،دھماکہ خیز مواد کے بارے میں تحقیقات کرنی ہیں۔

جج نے کہا کہ جب ریمانڈ لینے آئیں گے تو ایک ایک گھنٹے کا حساب دینا ہو گا ، بعد ازاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:عمران بات نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی شوق نہیں، خواجہ آصف

مزید خبریں