بدھ,  04 دسمبر 2024ء
ایرانی سفیر جناب رضا امیری موغادم کی پیر ہاؤس بری امام سرکار آمد، دو طرفہ ملکی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) – پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر جناب رضا امیری موغادم نے پیر ہاؤس بری امام سرکار میں سجادگان دربار حضرت بری امام سرکار سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پیر سید حیدر علی گیلانی اور پیر سید محمد علی گیلانی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ ملکی امور، فلسطین کی آزادی، اور ایران کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر صاحبان نے ایرانی سفیر کا خیرمقدم کیا، جس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے پر پیر ہاؤس کی تعریف کی۔

پیر سید حیدر علی گیلانی نے ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف حالیہ جرات مندانہ اقدامات کی ستائش کی اور کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے پلیٹ فارم سے ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر سید حسن نصر اللہ شہید کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اہلیہ نے شوہر کی بازیابی کی درخواست واپس لے لی

مزید خبریں