بولی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت، جنہیںباباکے نام سے جانا جاتا ہے، نے 65 سال کی عمر میں اپنی اہلیہ منایا دت سے دوبارہ شادی کرکے نہ صرف اپنے دل کو بہلایا بلکہ مداحوں کو بھی خوش کر دیا ہے۔ سنجے دت کی اس منفرد تقریب میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ہندو پنڈتوں نے بھی شرکت کی۔
سنجے دت اور منایا نے اپنے ہی گھر میں ایک سادہ مگر دلکش تقریب کا اہتمام کیا، جہاں انہوں نے دوبارہ سات پھیرے لیے اور ایک دوسرے کو مالا پہنائیں۔ تمام روایتی رسومات کا بھرپور انداز میں اہتمام کیا گیا۔سوشل میڈیا پر اس خوشگوار موقع کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ کئی لوگوں نے سنجے دت کی اس حکمت عملی کو سراہا کہ دل بہلانے کے لیے اپنی ہی بیوی یا شوہر سے دوبارہ شادی کرنا ایک اچھا فیصلہ ہے۔
سنجے دت اور منایا کی پہلی شادی 2008 میں ہوئی تھی، اور اب انہوں نے ڈیڑھ دہائی بعد ایک دوسرے کے ساتھ دوبارہ اپنی محبت کا عہد کیا۔ سنجے دت کی زندگی میں یہ دوسری بار ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے دوبارہ شادی کی، کیونکہ ان کی پہلی دو شادیاں کچھ مسائل کی وجہ سے ختم ہو گئیں تھیں۔ ایک اہلیہ کا انتقال دماغی کینسر کی وجہ سے ہوا تھا، جبکہ دوسری شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔