جمعرات,  21 نومبر 2024ء
پی ٹی اے نے نئے موبائل فون خریدنے والے شہریوں کو خبردار کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کی جانب سے نئے موبائل فون خریدنے والے شہریوں کو خبردار کردیا گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کیلئے انتباہ جاری کیا گیا جس میں انہیں موبائل خریدتے وقت محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔

پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا کہ موبائل ہمیشہ قابل اعتماد ذرائع سے خریدیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ فون کی وارنٹی ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ نیا موبائل خریدتے وقت ڈبے پر پی ٹی آئی کی سٹیمپ بھی چیک کریں اور اپنے فون کی تصدیق آفیشل ویب سائٹ https://dirbs.pta.gov.pk/ سے کریں۔

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرنے کے لیے 8484 پر ٹیکسٹ میسج کرنے کا بھی کہا گیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع

 

مزید خبریں