منگل,  22 اکتوبر 2024ء
پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری: شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کا حکم

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)— ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے گئے۔

ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے واضح کیا کہ مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھانے میں آنے والے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے۔

ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ کھلی کچہری شہریوں کی مشکلات کو سمجھنے اور ان کے حل کی راہیں ہموار کرنے کے لیے ایک مؤثر اقدام ہے، جس سے پولیس کی عوامی خدمت میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔

مزید خبریں