ملتان (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کے 556رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ4رنز پر گئی،کپتان اولی پوپ بغیر کوئی رن بنائے نسیم شاہ کی گیند پر آوٹ ہو گئے ۔
قبل ازیں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں آل راؤنڈر آغا سلمان 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آج گرنے والی پہلی وکٹ نسیم شاہ کی تھی جو 33 رنز بناکر پویلین لوٹے بعدازاں محمد رضوان صفر، عامر جمال 7، شاہین شاہ آفریدی 26، ابرار حمد 3 اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 82 رنز بناکر شعیب بشیر کا شکار بنے۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے پلیئنگ الیون کا اعلان











