اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
علی امین گنڈاپور کسی ادارے کی حراست میں نہیں ، چھاپے سے پہلے بھاگ گئے تھے ، وزیر داخلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیل عبدالحمید شاہ کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا چھاپے سے پہلے بھاگ گئے تھے، جہاں ہمیں شک تھا ، رات کو وہاں ہم نے دو تین بار چھاپہ مارا۔

انہوں نے کہا کہ گنڈا پور اسلام آباد میں ہوئے تو ڈھونڈ لیں گے، پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس ہے، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، شہید کے خاندان میں دو بیٹے ہیں ایک کو پولیس میں نوکری دی جائے گی، شہداء پیکیج کے ساتھ ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد میں ہونے والے واقعات میں مطلوب ہیں ، اس حوالے سے تفصیل بعد میں بتائیں گے ، آئندہ چند روز میں افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

مزید خبریں