ملتان(روشن پاکستان نیوز) انگلینڈ کیخلاف ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم 3 فاسٹ بولر اور ایک ریگولر اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے۔
عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ، بابراعظم ، صائم ایوب ،عبداللہ شفیق ، نائب کپتان سعود شکیل محمد رضوان، سلمان علی آغا اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کاحصہ ہونگے۔
اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ایک متوازن ٹیم ہے ، ہمیں انگلش ٹیم کے کھیلنے کے اسٹائل کا پتہ ہے ، پلاننگ کے بعد پلیئنگ الیون کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی نسبت یہاں کی کنڈیشنز میں فرق ہے، انگلینڈ کیساتھ پچھلی سیریز میں ہم جیت کے قریب تھے، عامر جمال کے ٹیم میں ہونے سے فائدہ ہو گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا
واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا تھا۔ بین اسٹوکس انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے جس کی وجہ سے انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کریں گے۔